ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں خستہ حال سرکاری بسوں کے خلاف مسافر ہوئے برہم؛ بس کو بھیجا گیا واپس ڈپو

کاروار میں خستہ حال سرکاری بسوں کے خلاف مسافر ہوئے برہم؛ بس کو بھیجا گیا واپس ڈپو

Wed, 18 Jul 2018 12:41:35    S.O. News Service

کاروار18؍جولائی (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا کے کاروار سے گابیت واڈا کی طرف جانے والی بس انتہائی خستہ حالت میں ہونے کی وجہ سے مسافروں نے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔

ناراض مسافروں کا کہنا تھا کہ یہ بس پوری طرح ٹوٹی پھوٹی حالت میں ہے۔اس کا فوٹ بورڈ کٹ گیا ہے، جس میں پاؤں پھنسنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ بس میں بیک وقت 50سے زیادہ مسافر ہوتے ہیں جس میں مرد و خواتین کے علاوہ بچے اور بزرگ شہری بھی ہوا کرتے ہیں۔ اس خستہ حال بس میں سفر کے دوران بچوں کے بس سے باہر گرپڑنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں جو کہ ایک خطرناک بات ہے۔

کہا جاتا ہے کہ مسافروں کی برہمی اور احتجاج کو دیکھتے ہوئے بس اسٹانڈ کے اہل کاروں نے اس خستہ حال بس کو ڈپو میں واپس بھیجا اور اس کی جگہ دوسری بس کا انتظام کرکے مسافروں کو اپنے گاؤں کی طرف روانہ کیا۔ مسافروں نے متعلقہ ذمہ داروں کو تاکید کی ہے کہ کسی بھی حالت میں ایسی ٹوٹی پھوٹی بسوں کو کسی بھی مقام پر روانہ کرنے سے گریز کیا جائے۔


Share: